0
Wednesday 30 Jul 2014 02:31

سنکیانگ میں چاقوؤں سے مسلح دہشت گرد گروہ کا حملہ، متعدد افراد جاں بحق

سنکیانگ میں چاقوؤں سے مسلح دہشت گرد گروہ کا حملہ، متعدد افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ایک دہشت گرد حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنکیانگ کے مغربی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاچے کے علاقے میں چاقووں سے مسلح گروہ نے مقامی پولیس اسٹیشن اور سرکاری دفاتر پر حملہ کیا جس سے ایغور اور ہان قبائل کے متعدد سویلین افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور گروہ کے متعدد افراد بھی ہلاک ہوئے۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گروہ کی جانب سے یہ دہشت گردانہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا جس میں جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے عمومی طور پر دہشت گرد حملوں کا الزام علیحدگی پسندوں پر لگایا جاتا ہے، ان حملوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران شدت آئی ہے۔ سنکیانگ میں اب تک سب سے بڑا حملہ مئی میں ارمقی کے علاقے میں ایک بازار میں کیا گیا جس میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ مارچ میں جنوب مغربی علاقے کنمینگ میں ایک ریلوے اسٹیشن پر چاقوؤں سے مسلح گروہ کے حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا ہے کہ چین نے سینکیانگ میں ثقافتی اور مذہبی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جس کے باعث یہ صوبہ بے امنی کا شکار ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش