QR CodeQR Code

عید کے موقع پر بھی شہر قائد کے باسی بجلی و پانی سے محروم

30 Jul 2014 15:01

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جسے کراچی الیکڑک سپلائی کی جانب سے تکنیکی خرابی کا نام دیا جارہاہے، جس کے باعث شہر کے باسی عید کے دوسرے روز بھی بجلی و پانی سے محروم رہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کراچی کے بیشتر عوام عید کے موقع پر بھی پانی و بجلی کو ترستے رہے، جبکہ کراچی الیکڑک سپلائی کی جانب سے بجلی کی بندش کو تکنیکی خرابی کا نام دیا جارہا ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، عید کے پہلے روز بھی یہی صورتحال تھی اور عید کے دوسرے روز بھی شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ عید کے موقع پر بجلی کے ستائے شہریوں کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ سے عید کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، منظور کالونی، شاہ فیصل اور اختر کالونی سمیت کراچی کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھا ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس پر پانی وافر مقدار میں دیا جارہا ہے جب کہ ماہانہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود رہائشی علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 402180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402180/عید-کے-موقع-پر-بھی-شہر-قائد-باسی-بجلی-پانی-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org