0
Wednesday 30 Jul 2014 15:34

چیک پوسٹوں پر حملے کیخلاف پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

چیک پوسٹوں پر حملے کیخلاف پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں کے حملے پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی چوکیوں پر افغان دہشت گردوں کے حملے پر افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اُن سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے ان حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نبرد آزما ہے، افغانستان کی جانب سے اُس کی حدود میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمہ کے لیے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس معاملے کو افغان حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے گا تاکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے مزید بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 402188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش