QR CodeQR Code

کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے، مہدی شاہ

1 Aug 2014 14:35

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے میں جو کردار ہمارے دور میں ہوا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے قابل اور ہونہار ملازمین کو بچایا گیا اور یہ ہماری کاوشوں سے ہی ممکن ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہمیشہ اداروں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔ بلا تفریق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ مثبت ذہینت کے مالک اور قابل آفیسر ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین ایکٹ،  ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی ادائیگی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں چیف سیکرٹری کی کوششیں قابل تحسین ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے بعد اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روز گار دیا ہے۔ صوبے کی ترقی اور عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے میں جو کردار ہمارے دور میں ہوا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 402245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402245/کنٹریکٹ-ملازمین-کی-مستقلی-ہماری-کاوشوں-کا-نتیجہ-ہے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org