0
Thursday 31 Jul 2014 01:22

قلیل المدت جنگ بندی کا جھانسہ دیکر اسرائیل کا ایک اور حملہ

قلیل المدت جنگ بندی کا جھانسہ دیکر اسرائیل کا ایک اور حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو جنگ بندی کا جھانسہ دیکر ایک اور حملہ کردیا۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کااعلان کیاتھا لیکن چار گھنٹے بعد ہی جنوبی غزہ کے بازار میں شدید بمباری کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فضائیہ نے انہی پانچ گھنٹوں کے دوران ہی یعنی شام آٹھ بجے جنوبی شہر خان یونس میں ایک بازار پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں ایک صحافی بھی ماراگیا۔ تازہ بمباری کے بعد غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 1326 تک جاپہنچی ہے جبکہ شیلنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بیشتر مقامات پر بجلی اور پانی کی فراہمی بھی معطل ہے، گھرگھر سے جنازے اُٹھائے جا رہے ہیں اور بعض مقامات پر پورے کے پورے خاندان ہی صیہونی بربریت کی نظر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 402252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش