0
Thursday 31 Jul 2014 02:39

کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے افراد کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت

کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے افراد کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے ساحل پر متعدد افراد کے ڈوبنے کے باعث ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی جان و مال کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے اور ساحلی مقامات پر قائم تفریح گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ الطاف حسین نے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش