0
Thursday 31 Jul 2014 15:43

غزہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سے اسرائیلی فوج حواس باختہ

غزہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سے اسرائیلی فوج حواس باختہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور اس کے رد عمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دفاعی حملوں میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خود تو اب تک 44 فوجیوں کی ہلاکت کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ خود اسرائیلی میڈیا بھی ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتا رہا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں صہیونی فوج مخبوط الحواس ہو چکی ہے۔ روزمرہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی خبروں نے فوج کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور عسکری ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن میں وسعت کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو فوج کے لیے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 402302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش