QR CodeQR Code

فلسطینیوں کا مزید خون بہانے کیلئے اسرائیل نے مزید فوجی طلب کرلئے

31 Jul 2014 16:04

اسلام ٹائمز: اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد اضافی فوجیوں کو طلب کر لیا ہے، جس سے کل طلب کردہ فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔ صہیونی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس سے فوج پر بوجھ کم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کا خون ناحق بہانے کیلئے اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد اضافی فوجیوں کو طلب کر لیا ہے، جس سے کل طلب کردہ فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔ صہیونی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس سے فوج پر بوجھ کم ہو جائے گا۔ واضح ہو کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک 13 سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 402303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402303/فلسطینیوں-کا-مزید-خون-بہانے-کیلئے-اسرائیل-نے-فوجی-طلب-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org