0
Thursday 31 Jul 2014 16:11

کراچی، ساحل پر ڈوبنے والوں کی میت حوالگی کیلئے پولیس اہلکار رشوت طلب کرتے رہے

کراچی، ساحل پر ڈوبنے والوں کی میت حوالگی کیلئے پولیس اہلکار رشوت طلب کرتے رہے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن کے ساحل سی ویو پر ڈوب کر جاں بحق افراد کے رشہ داروں کے دل غم سے پھٹے جا رہے تھے کہ ایسے میں بھی پتھر دل پولیس والے مال بنا رہے تھے، جناح اسپتال کے مردہ خانے سے لاش وصول کرنے کے لئے رشوت مانگنے والے اہلکاروں کا میڈیا نے پردہ چاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روپے کے لالچ میں لوگ اندھے ہو جاتے ہیں، دل پتھر ہو جاتے ہیں، یہی ہوا کراچی کے جناح اسپتال میں بھی، جہاں سی ویو پر ڈوبنے والوں کی لاشیں لائی گئیں۔ ضروری کارروائی کی گئی لیکن لاشیں ورثا کے حوالے کرنے کی باری آئی تو رشوت خور پولیس اہلکار مال بنانے کی عادت نہ ترک کرسکے۔ مردہ خانے کے باہر سب انسپکٹر الطاف لاشوں کا سودا کرتا نظر آیا۔ پندرہ سو روپے کا تقاضا کیا گیا۔ مرنے والے غریب محنت کش کے لواحقین نہ نہ کرتے رہ گئے۔ بات دو سو روپے میں طے ہوگئی۔ اہلکار گھاٹے کا سودا کرنے پر احسان جتاتا رہا۔ مزدور کا بے بس باپ دو سو روپے میں لاش ملنے پر کہتا رہا کہ خوشی سے دیئے ہیں۔ خوشی سے دیئے ہیں۔ لاش کے پندرہ سو کی جگہ دو سو دینے پڑے۔ شاید یہ خوشی تھی۔ لواحقین کی روانگی کے بعد اہلکار سے پوچھا گیا کہ لاشوں پر مال کیوں بنا رہے تھے تو جواب ملا، رقم فوٹو اسٹیٹ کے لئے لی تھی، واپس کر دی۔ دوسری جانب لوگ حیران پریشان رہ گئے لیکن لاشوں پر بھی عیدی وصول کرنے والا اہلکار ذرا بھی شرمندہ نظر نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 402317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش