QR CodeQR Code

کراچی، سمندر میں ڈوبنے والوں کے لواحقین کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

31 Jul 2014 16:22

اسلام ٹائمز: پولیس نے سی ویو کی ساحلی پٹی کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے، اہلکار گھوڑوں پر گشت کر رہے ہیں، سمندر کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کلفٹن کی ساحلی پٹی کو پولیس نے سیل کر دیا، ڈوبنے والے افراد کے رشتے داروں پر بھی لاٹھیاں برسا دی گئیں، مشتعل افراد نے سی ویو روڈ پر مظاہرہ کیا اور کچھ دیر ٹریفک روکے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سمندر کی بپھری لہروں سے دور ہٹایا تو لوگ برہم ہوگئے، سی ویو روڈ پر احتجاج شروع کر دیا جبکہ مظاہرے میں ڈوبنے والوں کے رشتے دار بھی شریک ہوگئے، غصے سے بھرے افراد نے مزاحمت کی تو پولیس والوں نے ڈنڈے برسا دیئے جس کے بعد متاثرین نے انتظامیہ کے ناروا رویے پر احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس نے سی ویو کی ساحلی پٹی کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے، اہلکار گھوڑوں پر گشت کر رہے ہیں، سمندر کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 402318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402318/کراچی-سمندر-میں-ڈوبنے-والوں-کے-لواحقین-احتجاج-پر-پولیس-کا-لاٹھی-چارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org