0
Thursday 31 Jul 2014 18:13

ایس یو سی کیجانب سے کراچی سی ویو پر ڈوبنے والے افراد اور 2 ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس

ایس یو سی کیجانب سے کراچی سی ویو پر ڈوبنے والے افراد اور 2 ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں کلفٹن کے علاقے سی ویو کے ساحل پر 21 کے لگ بھگ افراد کے ڈوب جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ میں عید کے روز دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سی ویو ساحل پر درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع سنگین سانحہ ہے اور تاحال بعض نعشوں کا نہ ملنا لواحقین کے لئے شدید صدمے کا سبب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو تیز تر کریں۔

دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے عید کے روز کوئٹہ میں دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی عوام کو جانی تحفظ فراہم نہ کرسکنا حکومت کی ناکامی ہے۔ علامہ عارف واحدی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ سید حسن مبلغ اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی ہزارہ کو ٹیلی فون کے ذریعہ علامہ ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 402324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش