0
Thursday 31 Jul 2014 21:53

تنگ نظری اور تعصب پسندی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کرینگے، رحمت صالح بلوچ

تنگ نظری اور تعصب پسندی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کرینگے، رحمت صالح بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام نے ہمیں ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ ان کے حقوق کے حصول اور تحفظ کی جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے نہیں دیں گے۔ انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ان کے میعار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔ علاقے کے معتبرین، سیاسی رہنماؤں و کارکنوں، وکلاء، زمینداروں، کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر صحت سے ملاقات کی۔ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مشکل حالات میں پارٹی کو ایوانوں تک پہنچایا۔ عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس پہنچنے نہیں دیں گے۔ تعلیم و صحت سمیت انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے عوام کے میعار زندگی کو بہتر بنانے عوام کے حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے جاری جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تنگ نظری اور تعصب پسندی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ انتقام کی سیاست کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر عوام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبے اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہماری عوام کے ساتھ کمنٹ منٹ میں کھوٹ نہیں۔ عوام کے ساتھ وابستگی کا ثبوت ہے کہ ہم عوام کے میعار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں۔ نیشنل پارٹی کے دور اقتدار میں حالات میں بہتری آئی ہے۔ جہاں ترقیاتی منصوبوں کا رکا ہوا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے۔ وہیں عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل پارٹی کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچاتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں پارٹی کے کارکنان ہمار ا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کی شب و روز کی جدوجہد کی مرہون منت ہی ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش