QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

31 Jul 2014 22:46

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علی الصبح دنیا کے بلند ترین محاذ اسکردو کے قریب گلتری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اور خطے کے امن کا دشمن ملک بھارت کی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، آج ایک مرتبہ پھر ہمسایہ ملک کی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علی الصبح دنیا کے بلند ترین محاذ اسکردو کے قریب گلتری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا سلسلسہ جاری ہے جب کہ بھارت کی جانب سے الٹا اس کا الزام پاکستان پر ہی لگایا دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 402341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402341/بھارتی-فوج-کی-ایک-مرتبہ-پھر-سیز-فائر-معاہدہ-خلاف-ورزی-پاک-بھرپور-جوابی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org