0
Thursday 31 Jul 2014 23:06

200 ارب ڈالرز کی واپسی، سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے، اسحاق ڈار

200 ارب ڈالرز کی واپسی، سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی بینکوں میں رکھے گئے 200 ارب ڈالرز پاکستان لانے کے لئے سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے اربوں ڈالر پاکستان لانے کے لئے کئی مراحل میں مذاکرات ہوں گے اور یہ رقم پاکستان لانے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی اس وقت ملک کی معاشی صورتحال ابتر تھی اور عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی تھی، کہ پاکستان 2014 میں دیوالیہ ہو جائے گا، تاہم حکومت نے اچھی کارکردگی سے ثابت کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔
خبر کا کوڈ : 402352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش