0
Thursday 31 Jul 2014 23:26

فیصل آباد تھانہ حملہ کیس، ایم پی اے رانا ادریس ذمہ دار قرار

فیصل آباد تھانہ حملہ کیس، ایم پی اے رانا ادریس ذمہ دار قرار
اسلام ٹائمز۔ ایس پی، پولیس جڑانوالہ کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کے روبرو 6 پولیس اہلکاروں، جن میں دو سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کرنے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کا ذمہ دار ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سب انسپکٹر ریاست علی کا بیان بھی ریکارڈ ہو چکا ہے، جس میں اس نے ایم پی اے اور اس کے ایک قریبی عزیز کو بھی تمام واقعہ میں ملوث بیان کیا ہے۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ کل ایس پی جڑانوالہ سی پی او فیصل آباد کو پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے تھانے پر حملہ کر کے ملزمان چھڑوائے اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بھی بنایا تھا،ایم پی اے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 402353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش