QR CodeQR Code

غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر بمباری ناقابل قبول ہے، امریکہ

اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیوی پلے

1 Aug 2014 08:05

اسلام ٹائمز: غزہ میں فلسطینی حکام کیمطابق صیہونی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے اب تک جاں بحق ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے کیمپ پر حملہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول اور ناقابِل دفاع ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنیسٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ترجمان پنٹاگون نے کہا کہ غزہ میں زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی سربراہ نیوی پلے نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جاری فوجی کارروائی کے دوران جان بوجھ کر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق صیہونی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 402366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402366/اسرائیل-غزہ-میں-جان-بوجھ-کر-بین-الاقوامی-اصولوں-کی-خلاف-ورزی-رہا-ہے-نیوی-پلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org