QR CodeQR Code

اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، ایوو ماریلس

1 Aug 2014 10:11

اسلام ٹائمز: بولیویا کے سوشلسٹ صدر نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا ہے، انہوں نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے باعث اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزہ بولیویا آمد کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ ایوو موریلس کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین، بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کا احترام نہیں کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بولیویا نے غزہ میں مظالم پر اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرا دے دیتے ہوئے اس کے ساتھ چالیس سال پرانا سفری معاہد منسوخ کر دیا ہے۔ بولیویا کے سوشلسٹ صدر ایوو ماریلس نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا ہے، انہوں نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے باعث اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزہ بولیویا آمد کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ ایوو موریلس کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین، بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کا احترام نہیں کر رہا ہے۔ بولیویا کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو دہشتگردی میں ملوث ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیئے، جسے بولیویا میں دہشتگرد ملک قرا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل سے چالیس سال قبل کئے گئے سفری معاہدے کی منسوخی کا اعلان کیا، جس کے تحت اسرائیلی شہری بولیویا آسکتے تھے، برازیل، چلی، ایکواڈور اور پیرو نے اپنے سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 402412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402412/اسرائیل-دہشتگرد-ملک-ہے-ایوو-ماریلس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org