0
Saturday 2 Aug 2014 01:44

عمران خان سے چودھری نثار کی تین گھنٹے کی طویل ملاقات، لانگ مارچ منسوخ کرنیکی اپیل

عمران خان سے چودھری نثار کی تین گھنٹے کی طویل ملاقات، لانگ مارچ منسوخ کرنیکی اپیل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی ہے جس میں چودھری نثار نے عمران خان کو آزادی مارچ منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ چودھری نثار کو وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کا مینڈیٹ تھا کہ وہ کپتان سے مذاکرات کریں اور ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائیں۔ ذرائع کے مطابق، دوران ملاقات عمران خان نے حکومتی رویئے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک سال چار ماہ مکمل ہونے کو ہیں لیکن ان کے مطالبات پر حکومت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جس پر وہ آج لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہیں۔ تحریک انصاف ہر صورت آزادی مارچ کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان نے چودھری نثار کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ دوسری جانب عمران خان کے پاکستان عوامی تحریک سے بھی رابطہ برقرار ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور آزادی مارچ نہ کرنے کی صورت میں ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن عمران خان نے آزادی مارچ کسی صورت نہ روکنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اس لئے آزادی مارچ روک دیا جائے جبکہ عمران خان نے آزادی مارچ پر کسی قسم کی لچک نہ دکھاتے ہوئے مارچ روکنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ چوہدری نثار سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اور انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی لیکن انصاف نہیں ملا اس لئے وہ آزادی مارچ کسی قیمت پر نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے مارچ ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی اور 4حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرائے جانے کے خلاف 14اگست پر آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور حکومت اسے رکوانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی عمران خان سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن وہ بھی عمران خان کو آزادی مارچ روکنے پر رضا مند نہیں کر سکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 402498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش