QR CodeQR Code

لاپتہ اسرائیلی فوجی ہماری حراست میں نہیں، حماس

2 Aug 2014 12:38

اسلام ٹائمز: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر حماس اپنے ذیلی گروہوں کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو اسرائیل کے لیے اس بات کا یقین کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا کہ جنگ بندی قائم رہ سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے مجاہدین حماس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس لاپتہ اسرائیلی فوجی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہو۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فوجی حماس کی بنائی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کے کام پر مامور تھا۔ اسرائیلی اس لاپتہ فوجی کی تلاش کر رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فوجی حماس کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اپنے فوجی کی حراست کے ردِ عمل میں وہ سخت ترین کارروائی کریں گے، لاپتہ فوجی کی تلاش میں اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعے کو امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی فوجی کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر حماس اس کشیدگی کو ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے تو ان کی حراست میں موجود اسرائیلی فوجی کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر حماس اپنے ذیلی گروہوں کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو اسرائیل کے لیے اس بات کا یقین کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا کہ جنگ بندی قائم رہ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 402543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402543/لاپتہ-اسرائیلی-فوجی-ہماری-حراست-میں-نہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org