0
Saturday 2 Aug 2014 23:22

بادشاہ سلامت کا مستقبل تاریک نظر آتاہے، چوہدری شجاعت

بادشاہ سلامت کا مستقبل تاریک نظر آتاہے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں بادشاہ سلامت کا مستقبل خاصا تاریک نظر آرہا ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں چوہدری برادران، شیخ رشید اور دیگر سیاسی رہنماﺅں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی، جس میں انقلاب مارچ سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند کردیئے ہیں، انہیں بادشاہ سلامت کا مستقبل خاصاتاریک نظر آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے دوران ہمیں نظربندی یا جیل کی کوئی پرواہ نہیں۔ اس موقع پر سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں کوئی بیرونی یا اندرونی ہاتھ ملوث نہیں ہے اور اس سلسلے میں کی جانے والی تمام باتیں بے معنی ہیں، ہم نے اپنے فیصلے کرلئے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل کااعلان کل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک الگ سیاسی جماعت ہے اور وہ ان کے کسی بھی فیصلے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 402665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش