QR CodeQR Code

عمران خان صوبائی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، پرویز رشید

3 Aug 2014 00:00

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں احتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں۔ انتشار کی سیاست نہیں، آئی ڈی پیز کی خدمت کا وقت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی قیادت عمران خان پربرس پڑی۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملک کسی بھی صورت احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ عمران تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں احتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں۔ انتشار کی سیاست نہیں، آئی ڈی پیز کی خدمت کا وقت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ملک کسی بھی صورت احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں لیکن عمران خان ایک جمہوری اور آئینی حکومت سے مذاکرات نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 402671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402671/عمران-خان-صوبائی-اسمبلیاں-توڑ-کر-اقتدار-حاصل-کرنا-چاہتے-ہیں-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org