0
Sunday 3 Aug 2014 00:34
کارکن حکومت کے منفی ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں

تمام کارکنان ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہیں، فیصلے کا وقت آگیا ہے، عمران خان

تمام کارکنان ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہیں، فیصلے کا وقت آگیا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت کو چودہ اگست کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ کپتان کہتے ہیں آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے، اس سے حقیقی جمہوریت اور آزادی حاصل ہوگی۔ کارکن ہر قسم کے حالات کے لیئے تیار رہیں۔ صوبائی صدور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ چھ اگست سے قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں چار رجسٹریشن کیمپ قائم کر دیئے جائیں۔ کیمپ کے تمام شرکاء کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملین مارچ کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عوام کو متحرک کیا جائے۔ ہر ضلع سے ہراول دستے کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں ایک لاکھ موٹر سائیکل سواروں کا ہراول دستہ ہو گا۔ موٹرسائیکل سوار ہراول دستہ آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ تیار کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ آزادی مارچ ملکی تاریخ کا رخ تبدیل کر دے گا۔ کوئی بھی شخص اس جدوجہد سے الگ نہ رہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ رہنما اور کارکن حکومت کے منفی ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔ ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 402678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش