QR CodeQR Code

قومی اسمبلی اجلاس میں دارالحکومت میں فوج کی طلبی کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان

3 Aug 2014 10:44

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 4 بجے شروع ہو گا جو 2ہفتے جاری رہے گا، 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سے شروع ہو گا جس کے دوران دارالحکومت میں فوج کی طلبی کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 4 بجے شروع ہو گا جو 2 ہفتے جاری رہے گا، 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اپنے اس فیصلے اور آپریشن ضرب عضب سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لے گی۔ ایوان زیریں کے اجلاس سے پہلے ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ایجنڈا امور کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 402724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402724/قومی-اسمبلی-اجلاس-میں-دارالحکومت-فوج-کی-طلبی-کے-معاملے-پر-گرما-گرم-بحث-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org