QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نہانے پر پابندی

3 Aug 2014 15:14

اسلام ٹائمز: پابندی کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو سمندر سے مایوس لوٹنا پڑا ہے، ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی جبکہ ساحل کے داخلی راستوں پر لوگوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہری انتظامیہ نے کراچی سمیت سندھ بھر کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں اور دیگر افراد کی آمد اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو سمندر سے مایوس لوٹنا پڑا ہے۔ ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ ساحل کے داخلی راستوں پر لوگوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عیدالفطر کے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں میں 39 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 402766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402766/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-کے-ساحلوں-پر-دفعہ-144-نافذ-کر-دی-گئی-نہانے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org