QR CodeQR Code

کراچی سمندر میں عید کے روز ڈوبنے والوں میں سے دو افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے

3 Aug 2014 15:37

اسلام ٹائمز: دونوں کی لاشیں تین روز بعد سمندر سے نکالی گئیں جبکہ لاشیں زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان دونوں لاشوں کی تدفین بھی کراچی ہی میں کی گئیں۔ نمازِجنازہ میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں فراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ عید کے روز کراچی سمندر میں ڈوبنے والے غلام الدین اور جنید کا تعلق گلگت بلتستان ضلع غذر کے گاؤں عیشی سے تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں چچا بتیجے تھے۔ ساحلِ سمندر پر تفریح کے لیے جانے والے غلام الدین اور جنید کی یہ آخری عید ثابت ہوئی۔ دونوں کی لاشیں تین روز بعد سمندر سے نکالی گئیں جبکہ لاشیں زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان دونوں لاشوں کی تدفین بھی کراچی ہی میں کی گئیں۔ نمازِجنازہ میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں فراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 402769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402769/کراچی-سمندر-میں-عید-کے-روز-ڈوبنے-والوں-سے-دو-افراد-کا-تعلق-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org