QR CodeQR Code

سعودی سرحد پر پاکستان اور مصر کی افواج تعینات، برطانوی میڈیا

3 Aug 2014 18:28

اسلام ٹائمز: برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کو ISIS (داعش) کی جانب سے سرحد پار بڑے حملوں کا خطرہ ہے جس کے باعث اس نے اپنے اتحادی ممالک سے فوجی معاونت طلب کی ہے تاکہ اپنی 500 میل طویل سرحد کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ داعش سے حفاظت کے لیے سعودی عرب نے اپنی سرحدوں پر پاکستان اور مصر کی افواج تعینات کر دیں ہیں۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISIS کے حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے اتحادی ممالک پاکستان اور مصر سے معاونت طلب کرلی ہے اور دونوں ممالک کے ہزاروں فوجیوں کو عراق کے ساتھ ملحقہ سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کو ISIS (داعش) کی جانب سے سرحد پار بڑے حملوں کا خطرہ ہے جس کے باعث اس نے اپنے اتحادی ممالک سے فوجی معاونت طلب کی ہے تاکہ اپنی 500 میل طویل سرحد کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔ سعودی عرب کے قریبی دوست ممالک پاکستان اور مصر نے سعودی عرب کی درخواست پر فوجی معاونت فراہم کی ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے فوجی سعودی عرب پہنچے جنہیں عراق کے ساتھ سعودی سرحد پر تعینات کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ایک سال میں اپنے دفاع پر 36 ارب پاﺅنڈ خرچ کیے جس کے بعد وہ برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دفاع زیادہ رقم خرچ کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 402790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402790/سعودی-سرحد-پر-پاکستان-اور-مصر-کی-افواج-تعینات-برطانوی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org