QR CodeQR Code

بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا

3 Aug 2014 16:00

اسلام ٹائمز: عرب ممالک کے عوام نے دہشتگرد تنظیم کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دے دیا ہے، عربی دہشتگردوں کی اکثریت پر مشتمل نام نہاد دولت اسلامیہ العراق والشام (داعش) نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو آزادی بیت المقدس کی آزادی سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شرعی افواج کے قبضے سے بغداد اور دمشق کو آزاد کرانے کے بعد مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزدی پر توجہ دی جائے گی۔ داعش کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیلئے کسی بھی مسئلے سے زیادہ اہم ابوبکر البغدادی کی خلافت اور بیعت کرنا ہے. دوسری جانب عرب ممالک کے عوام نے داعش کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ کی مرکزی قیادت کی جانب سے داعش کے اس نظریئے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 402799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402799/بلی-تھیلے-سے-باہر-آگئی-داعش-نے-ابوبکر-البغدادی-کی-خلافت-کو-بیت-المقدس-آزادی-اہم-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org