QR CodeQR Code

یوم شہداء میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرینگے

ماڈل ٹاؤن کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، انکا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

3 Aug 2014 19:34

اسلام ٹائمز: لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے اور حکمرانوں نے عوام کو ہراساں کرکے حالات خراب کرنیکی کوشش کی تو اسکے نتیجے میں پیش آنیوالے واقعات اور ملک بھر سے آنیوالے ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہی ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سنٹرل اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انقلاب مارچ کی بھرپور حمایت اور کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم شہداء میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک پر قابض ان حکمرانوں نے عوام کو استحصالی نطام کے سوا کچھ نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں کے اصلاحی ایجنڈے میں پاکستان کے 66 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم عوام کو مکمل آئینی حقوق دینے کی شق شامل کروائی ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق میں قومی جماعتوں کی پہلی آواز ہے، پاکستان کے عوام نے ان حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ان حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں نے جمہوری اقدار کو داغ دار کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاوُن کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، ہم ان کے بے گناہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے اور حکمرانوں نے عوام کو ہراساں کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات اور ملک بھر سے آنے والے ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہی ہونگے، مجلس وحدت مسلمین کی یہ خواہش ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اس نظام کیخلاف نکلیں، تاہم ان اقتدار پر قابض لیٹروں کیخلاف ہم میداں خالی نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کو حقیقی قائد کا پاکستان بنانے میں ہم بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 402804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402804/ماڈل-ٹاؤن-کے-شہداء-ہمارے-ہیں-انکا-خون-رائیگاں-نہیں-جانے-دینگے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org