QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی کا اجتماع، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

4 Aug 2014 16:20

اسلام ٹائمز: شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرزند سید علی الحسینی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا، دیگر علمائے کرام اور علاقہ کی بااثر شخصیات نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ اہلبیت (ع) انوار المدارس اور مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجنسی کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ میں شایان شان طریقہ سے منائی گئی، اس موقع پر عوامی اجتماع منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرزند سید علی الحسینی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا، دیگر علمائے کرام اور علاقہ کی بااثر شخصیات نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دیگر مقررین نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی، علامہ سید جمیل شیرازی، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ مصطفؑی حسین بہشتی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر علی جعفری شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 402902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402902/اورکزئی-ایجنسی-شہید-علامہ-عارف-الحسینی-کی-برسی-کا-اجتماع-بڑی-تعداد-میں-عوام-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org