0
Thursday 14 Oct 2010 11:42

ایران خطے کو فتنے سے پاک کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ اور مظلوموں کا سب سے بڑا حامی ہے، سید حسن نصراللہ

ایران خطے کو فتنے سے پاک کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ اور مظلوموں کا سب سے بڑا حامی ہے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایران کو خطے سے تمام فتنوں اور دشمن کی سازشیں ختم کرنے کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ مغربی پروپیگنڈے کے برعکس ایران دنیا میں مظلوموں کا سب سے بڑا حامی و مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کی طرف سے ایران کو فتنہ کی جڑ قرار دینا انتہائی غلط اور جھوٹا دعوا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے حال ہی میں چند امریکی شرپسند عناصر کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
"کچھ ہفتے قبل ایک امریکی پادری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا اعلان کیا لیکن امام خامنہ ای نے دنیا کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے نام تاریخی پیغام دیا اور اس بات پر زور دیا کہ شیطانی قوتیں مسلمانوں اور عیسائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں۔ امام خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار تنہا عیسائی پادری ہے اور باقی عیسائیوں کا اس گناہ میں کوئی حصہ نہیں، لہذا مسلمان عیسائی مذہب کے مقدسات کی توہین کرنے سے باز رہیں۔ اسی طرح جس وقت کچھ شرپسند عناصر نے سامرا میں امامین عسکریین علیھم السلام کے روضہ مبارک میں بم دھماکہ کیا تو تب بھی امام خامنہ ای نے اعلان کیا کہ اس پست حرکت کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور برادران اہلسنت اس میں ملوث نہیں ہیں۔ ایسے ہی جب لندن میں ایک جاہل شخص نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی کی تو امام خامنہ ای نے تاریخی فتوا دیا جس کے تحت ازواج اور اصحاب پیغمبر ص کی توہین کو حرام قرار دیا"۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ اگر ایک مسلمان غلطی کرے تو اسکے بدلے تمام مسلمانوں کو سزا نہیں ملنی چاہئے جیسا کہ اگر ایک عیسائی غلطی کرے تو اس کی جگہ تمام عیسائیوں کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔ لہذا اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و امن کا سب سے بڑا حامی اور ضامن ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی لبنان پر اپنی مرضی نہیں ٹھونسی اور وہ لبنان کو لبنانی عوام کیلئے چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ولایت فقیہ کا عقیدہ رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایران آج وہی مطالبات رکھتا ہے جو مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے زمانے میں عرب ممالک رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج اکثر عرب ممالک ان مطالبات سے پیجھے ہٹ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 40293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش