0
Monday 4 Aug 2014 14:11
اسلامی جمہوری ایران مظلوم کے دفاع کیلئے شیعہ اور سنّی کی تمیز کا قائل نہیں

شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کا شیزارہ بکھیر کر رہیں گے، جنرل محمد علی جعفری

شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کا شیزارہ بکھیر کر رہیں گے، جنرل محمد علی جعفری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دفاع کے حوالے سے ہم شیعہ اور سنی کی تمیز کے قائل نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری وفاداری اور فداکاری جہان اسلام اور مظلومین عالم کے لئے ہے۔ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کے بارے میں کہا کہ غزہ کی جنگ نے ثابت کر دیا کہ اسلامی مزاحمت کی طاقت نہ ختم ہونے والی اور لوکل وسائل پر انحصار کرنے والی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صیہونی حکومت پر راکٹ داغے جانے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ، دشمن کی زمینی کارروائیوں کا ناکام بنایا جانا اور فلسطینی عوام کی قوت برداشت میں اضافہ، یہ سب فلسطینیوں کی طاقت اور توانائی کی علامت ہے۔
جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ آج تک فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف طاقت کا جو بھی مظاہرہ ہوا ہے اور وہ صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کا باعث بنا ہے، اس تمام  صورتحال کے پیچھے فلسطین کے لئے اسلامی جمہوری ایران کی بھرپور حمایت شامل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران مظلوم کے دفاع کے لئے شیعہ اور سنّی میں تمیز کا قائل نہیں ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں غزہ اور عراق کے انسانیت سوز واقعات کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ پالیسوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ بالآخر شیعہ اور سنّی اتحاد کے ذریعے غاصب صہیونی حکومت کا شیرازہ بکھیر کر ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 403011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش