QR CodeQR Code

حکومت کی پالیسیوں پر اسطرح عملدرآمد نہیں ہو رہا جس انداز میں ہونا چاہیئے، محمد خان اچکزئی

4 Aug 2014 23:18

اسلام ٹائمز: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی این ڈی سے ملاقات میں گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ آئندہ نئے سکول ایک کمرے کی بجائے کم از کم تین کمروں پر مشتمل ہوں۔ تاکہ بچوں کو پڑھنے اور کلاس میں بیٹھنے کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گذشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری علی ظہیر ہزارہ اور بی ڈی اے کے باز محمد ترین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے سید حمید کراس سے گلستان تک زیر تعمیر سڑک کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک گذشتہ دس سال کے بعد بھی نامکمل ہے۔ گورنر نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی جلد از جلد ایک مانیٹرنگ سیل تشکیل دے اور ہر تین ماہ بعد زیر تعمیر تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے جبکہ زیرتعمیر منصوبوں کی عدم تکمیل کی صورت میں تمام وجوہات معلوم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر بی ڈی اے کے چئیرمین کی تعیناتی کی جائے۔ گورنر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور کمیونیکیشن کے شعبے موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اس طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جس طرح ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئندہ نئے سکول ایک کمرے کی بجائے کم از کم تین کمروں پر مشتمل ہوں تاکہ بچوں کو پڑھنے اور کلاس میں بیٹھنے کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 403028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403028/حکومت-کی-پالیسیوں-پر-اسطرح-عملدرآمد-نہیں-ہو-رہا-جس-انداز-میں-ہونا-چاہیئے-محمد-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org