0
Tuesday 5 Aug 2014 20:20

عید کی چھٹیوں کا فائدہ ٹمبر مافیا نے اٹھایا، نلتر جنگل کا صفایا

عید کی چھٹیوں کا فائدہ ٹمبر مافیا نے اٹھایا، نلتر جنگل کا صفایا
اسلام ٹائمز۔ ٹمبر مافیا نے عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راتوں رات نلتر جنگل سے متعدد درخت کاٹ ڈالے جبکہ جنگل کی حفاظت پر مامور محکمہ جنگلات کا عملہ لمبی تان کر سو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وادی نلتر کے جنگلات سے ٹمبر مافیا نے راتوں رات جنگل سے متعدد درخت کاٹ لیے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے نلتر جنگل کی حفاظت پر مامور عملے نے عید کی چھٹیوں کے دوران جنگل میں غیرقانونی طو رپر درختوں کی کٹائی کے امکانات کے باوجود اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے کی بجائے اپنے گھروں میں ہی یہ چھٹیاں گزاریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹمبر مافیا نے جنگل میں کئی درخت کاٹنے کے ساتھ محکمہ فشریز کے ملکیتی اراضی میں موجودن 5  چیڑ کے درخت بھی کاٹ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ جنگلات بلخصوص وادی نلتر میں تعینات عملے کی نااہلی اور ملی بھگت سے وادی نلتر کے جنگل میں موسم سرما اور عام تعطیلات کے دوران ٹمبر مافیا نے جنگل کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے جہاں ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہاں وادی نلتر کی خوبصورتی میں بھی نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اعلٰی حکام کو چاہیے کہ وہ وادی نلتر کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور ماحول کو برے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کرے اور نلتر کے جنگل کی کٹائی میں ملوث محکمہ جنگلات کے عملے سمیت ٹمبر مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 403045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش