QR CodeQR Code

عمران خان کا اختر مینگل سے رابطہ، آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

5 Aug 2014 00:12

اسلام ٹائمز: ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان سے چئیرمین بی این پی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج سب کو اب یاد آ رہا ہے۔ ہم تو روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ نہیں ہوئے۔ ڈیڑھ سال بعد ہی صحیح کسی کو خیال تو آیا دھاندلی کے خلاف احتجاج میں ہم اخلاقی سپورٹ کرنے کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ مختلف سیاسی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ انہوں نے 14 اگست کو ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ عمران خان کو یہ ضرور کہا کہ آپ کے ساتھ تو صرف دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے ساتھ دھاندلی سے بڑھ کر دھاندلا ہوا ہے۔ جب ہم نے اس پر بشمول آپ کے تمام جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا تو کسی نے بھی کوئی مؤثر جواب نہیں دیا گوکہ دھاندلی کا شکار تو ہم سب ہوئے ہیں۔ جہاں تک لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت کی بات ہے تو میں انہیں بتایا ہے کہ میں اس وقت ائیرپورٹ پر موجود ہوں اور اپنے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانگی ہے۔ پارٹی کے دیگر دوستوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ ہمارے ہاں فیصلے افراد کے نہیں بلکہ پارٹی کے اداروں کے ہوتے ہیں۔ لہذا لانگ مارچ میں بطور پارٹی شرکت سے متعلق تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ باقی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاج میں اخلاقی طور پر حمایت کو تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج سب کو اب یاد آ رہا ہے ہم تو روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ نہیں ہوئے۔ ڈیڑھ سال بعد ہی صحیح کسی کو خیال تو آیا دھاندلی کے خلاف احتجاج میں ہم اخلاقی سپورٹ کرنے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 403051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403051/عمران-خان-کا-اختر-مینگل-سے-رابطہ-آزادی-مارچ-میں-شرکت-کی-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org