0
Tuesday 5 Aug 2014 00:11

اسلام کسی کو اجازت نہیں دیتا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کو بند کرے، میر حاصل خان بزنجو

اسلام کسی کو اجازت نہیں دیتا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کو بند کرے، میر حاصل خان بزنجو
اسلام ٹائمز۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف مختلف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان کا پرُامن ترین ضلع پنجگور تھا۔ آج پنجگور میں مختلف قسم کے لائن آرڈر ایشوز پیدا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجگور میں سب سے بڑا آگ اور پرائیویٹ اسکولوں کا مسئلہ دانستہ پیدا کیا گیا ہے۔ اسکولوں کو بند کرنے والے لوگ جو بھی ہیں، چاہے ان کا تعلق مذہبی جماعت سے ہو یا دیگر انکا، مقصد نہ تو اسلام کا تحفظ ہے اور نہ کوئی جواز ہے جو وہ بنا رہے ہیں۔ یہ ایک سازش کے تحت بلوچ قوم کی شناخت اور انکی نسل کشی کی پالیسی ہیں۔ اسلام کسی کو اجازت نہیں دیتا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کو بند کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کے صوبائی حکومت کے تمام وسائل آپکے ساتھ ہیں۔ اپ جو چاہتے ہبں ہم دینے کو تیار ہیں۔ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا ہے کہ ہم تمیں سپورٹ نہیں کر سکتے یا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔ جہاں، جو آپکی ضرورت ہے، ہماری حکومت آپکے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے بچگانہ موبائل ایس ایم ایس سے کبھی خوف نہ کھائیں اور اپنا تعلیمی کاروان جاری رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 403053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش