0
Tuesday 5 Aug 2014 01:19
آج باہمی اختلافات کے باعث انتظامیہ پارا چنار کے عوام کیساتھ ناانصافیاں کر رہی ہے

11 مئی ملت تشیع کیلئے یوم سیاہ تھا، عالمی سازش کے تحت ہم دست و گریباں ہوئے، سید علی الحسینی

11 مئی ملت تشیع کیلئے یوم سیاہ تھا، عالمی سازش کے تحت ہم دست و گریباں ہوئے، سید علی الحسینی
اسلام ٹائمز۔ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند علامہ سید علی الحسینی نے کہا کہ گیارہ مئی ملت تشیع کیلئے وہ یوم سیاہ تھا کہ جب عالمی سازش کے تحت ملک کے کئی علاقوں کے شیعان علی (ع) آپس میں دست و گریباں ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ اورکزئی ایجنسی میں شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کی برسی کے اجتماع سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج میں تمام معززیں سے یہ شکوہ کرتا ہوں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں اس علاقہ میں اختلافات پید ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ گیارہ مئی ہماری ملت کے لئے وہ سیاہ دن تھا کہ جب عالمی سازش کے ذریعے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایک مولا علی (ع) کے ماننے والے آپس میں دست و گریبان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے حالات آپ کے سامنے ہیں، جہاں کسی دشمن اہلبیت (ع) کو جرات نہیں تھی کہ وہ میلی آنکھ سے بھی پارا چنار کو دیکھتا، مگر آج وہ قوم اتنے اختلافات کا شکار ہے کہ نااہل انتظامیہ جیسے چاہے پارا چنار کے عوام سے ناانصافی کرے، ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم علاقے کو اختلافات کا مرکز نہ بنائیں بلکہ آپس کے اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں، کسی بھی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بڑے کی توہین کرے اور نہ کسی قوم کے بڑے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عوام پر ظلم کرے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اصل میں انبیاء کے وارث ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ان کی خدمت کریں اور ان کی باتوں پر عمل بھی کریں، آج ان مدارس سے استفادہ کرنا ہر فرد پر فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 403055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش