QR CodeQR Code

اسرائیل بیگناہ فلسطینیوں کے خون میں غرق ہوجائیگا

انصاف ضرور ہوگا، اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائیگا، رجب طیب اردگان

5 Aug 2014 12:48

اسلام ٹائمز: استنبول میں بہت بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم نے اسرائیل پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی ماوٴں کو قتل کر رہے ہیں، تاکہ وہ فلسطینیوں کی نسل کو جنم نہ دے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے اسرائیل غزہ میں جو خون بہا رہا ہے اسی میں غرق ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف ترکی کا شہر استنبول احتجاج پر اترا آیا، احتجاجی ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، انصاف ضرور ہوگا۔ انہوں نے بتایا امریکی یہودی تنظیم نے انہیں خط میں دھمکی دی ہے باز آجاو، ورنہ امن کیلئے کوششوں پر دیا گیا ایوارڈ واپس کرو، میں یہاں ہزاروں لوگوں کے درمیان یہودی تنظیم پر واضح کرنا چاہتا ہوں، وہ فلسطینی مائوں کو قتل کر رہے ہیں، تاکہ وہ فلسطینی بچے پیدا نہ کریں۔ طیب اردگان نے کہا اسرائیل جو خون بہا رہا ہے اسی میں غرق ہوجائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ترک وزیراعظم جذباتی ہوگئے۔ کہتے ہیں اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے خون میں غرق ہوجائے گا۔ اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف ترکی کے شہر استنبول میں بڑا احتجاج ہوا، احتجاجی ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم رجب اردگان نے کہا کہ اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، انصاف ضرور ہوگا۔ ترک وزیراعظم نے اسرائیل پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی ماوٴں کو قتل کر رہے ہیں، تاکہ وہ فلسطینیوں کی نسل کو جنم نہ دے سکیں۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے مظالم روکے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 403173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403173/انصاف-ضرور-ہوگا-اسرائیل-سے-ظلم-کا-حساب-لیا-جائیگا-رجب-طیب-اردگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org