QR CodeQR Code

مستقل آئی جی سندھ پولیس کی تقرری کیلئے سپریم کورٹ درخواست دائر

5 Aug 2014 18:43

اسلام ٹائمز: گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹا کر ان کی جگہ قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج غلام حیدر جمالی کو تفویض کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں مستقل آئی جی پولیس کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ درخواست دائر کرائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کرائی گئی درخواست میں وزیراعظم، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے سندھ میں مستقل آئی جی تعینات نہیں اور ان کی جگہ جونئیر اہلکار کو قائم مقام آئی جی مقرر کیا گیا ہے جس سے صوبے کے اہم ترین ادارے میں بے یقینی کی فضا پائی جاتی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فوری برطرف کیا جائے اور سندھ پولیس میں بطور آئی جی 22 گریڈ کے افسر کی مستقل بنیادوں پر تقرری کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹا کر ان کی جگہ قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج غلام حیدر جمالی کو تفویض کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 403229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403229/مستقل-آئی-جی-سندھ-پولیس-کی-تقرری-کیلئے-سپریم-کورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org