0
Tuesday 5 Aug 2014 18:59

امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے کراچی کو 3 زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے کراچی کو 3 زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، کابینہ نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے کراچی کو تین زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں برس قتل کی وارداتوں اڑتیس، اغواء برائے تاوان میں اٹھاسی جبکہ بھتہ خوری میں تینتس فیصد کمی آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سندھ کابینہ نے امن امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے اور پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قائم مقام آئی جی سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2013ء کے مقابلے میں رواں برس قتل کی وارداتوں میں 38، اغواء برائے تاوان میں 88 جبکہ بھتہ خوری میں 33 فیصد کمی آئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے کراچی کو 3 زونز میں تقسیم کرکے ہر زون کیلئے کوئیک ریسپانس فورس بنائی جائے گی۔ سندھ کابینہ نے محکمہ پولیس میں مزید 10 ہزار جوان بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی، نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو آرمی سے جدید تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سندھ کے بارڈرز اور ریلوے اسٹیشنز پر قائم چیک پوسٹوں پر مزید نفری طعینات کرنے اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی میں اضافے اور انٹیلجنس نیٹ ورک کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 403232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش