0
Tuesday 5 Aug 2014 22:03

اے این پی جمہوریت پر سودا بازی نہیں کریگی، اصغر خان اچکزئی

اے این پی جمہوریت پر سودا بازی نہیں کریگی، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اے این پی جمہوریت پر سودا بازی نہیں کرے گی۔ ملک میں جمہوریت کی خاطر اے این پی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ جو سیاسی قوتیں دھرنے اور لانگ مارچ کر رہے ہیں، وہ ملک میں جمہوریت کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ خیبر پشتونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کے بعد اب وہ دھرنوں پر اتر آئی ہے۔ بلوچستان میں قوم پرستوں کی حکومت سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ آج ملک کی اکثر سیاسی جماعتیں جمہوریت کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہیں لیکن اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے، جو حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں سے اختلافات کے باوجود جمہوریت پر سودا بازی نہیں کر رہی۔ اگر کسی نے جمہوریت پر شب خون مارا تو اے این پی سب سے پہلے میدان میں نکلے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اے این پی کا ساتھ دے کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہاں کے پشتونوں کی صورتحال بھی افغانستان اور شمالی وزیرستان کے پشتونوں سے بدتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بھی 5 سال میں عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کیا لیکن موجودہ حکومت کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود نہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکے اور نہ ہی ترقیاتی منصوبے شروع ہو سکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش