0
Tuesday 5 Aug 2014 22:34

اسرائیل کے درندہ صفت حکمران ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ

اسرائیل کے درندہ صفت حکمران ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت جمعہ 8 اگست کو ملک بھر میں ’’یومِ یکجہتئ فلسطین‘‘ منائے گی اور مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکے۔ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے لیکن اس کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ مسلم ممالک اسرائیل کی بدمعاشی کے خلاف ڈٹ جائیں اور مہذب دنیا اسرائیل کو لگام دے۔ اسلامی ریاستیں گونگی، بہری اور اندھی ہو چکی ہیں۔ مسلمان متحد ہو کر عالمی ضمیر کو آواز دیں۔ اسرائیل کے درندہ صفت حکمران ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ امریکہ کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اسرائیل کی بے گناہ شہریوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے۔ بے یار و مددگار فلسطینی کسی صلاح الدین ایّوبی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اور سندھ کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک محاذ آرائی، تصادم اور ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے حکومت اور اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے۔ فریقین کی ہٹ دھرمی جمہوریت اور ملک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ حکومت مقابلہ نہیں مکالمہ کی پالیسی اختیار کرے۔ حکومت اور اپوزیشن دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں۔ حکمران یاد رکھیں کہ اقتدار آسائش نہیں آزمائش ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 403261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش