0
Thursday 14 Oct 2010 14:09

افغانستان میں بم دھماکہ،3 اتحادی فوجی ہلاک

افغانستان،بم دھماکے،حملے،6 نیٹو فوجی ہلاک،طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر دی
افغانستان میں بم دھماکہ،3 اتحادی فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں بم دھماکے سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہو گئے،کل سے اب تک مختلف حملوں میں 10 اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بم دھماکہ آج افغانستان کے مغربی علاقے میں ہوا،دھماکے سے تین اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔بیان میں فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔گذشتہ روز بھی حملوں میں 6 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ رواں ماہ طالبان کے حملوں میں اب تک 37 اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ اس سال ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی تعداد 584 ہو گئی ہے،جن میں زیادہ تر امریکی فوجی ہیں۔
افغانستان،بم دھماکے،حملے،6 نیٹو فوجی ہلاک،طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر دی
کابل:افغانستان میں طالبان کے حملوں اور بم دھماکوں میں 6 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے،جن میں سے 4فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔ادھر اتحادی حکام نے بدھ کو انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹو کبھی کبھار طالبان رہنماؤں کو افغان حکام سے مذاکرات کے لئے کابل جانے کی اجازت دیتے ہیں۔تاہم طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تردید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیٹو حکام نے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے مرنے والے فوجیوں کی شہریت بتانے سے انکار کیا۔اتحادی فوج کے مطابق ایک اور غیر ملکی فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہوا ہے۔جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ چھٹا فوجی مشرقی افغانستان میں جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔اتحادی فوج کے ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی کی امن بات چیت میں تعاون کرتے ہوئے نیٹو کی سربراہی میں اتحادی فوج طالبان رہنماؤں کو کابل جانے کے لئے محفوظ راستہ کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے۔مذکورہ عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر اتحادی فوج ان مذاکرات میں شامل نہ ہوں،تو مشکل سے کوئی طالبان رہنماء قتل یا گرفتار ہونے سے بچ کر کابل چلا جائے۔









خبر کا کوڈ : 40333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش