0
Wednesday 6 Aug 2014 20:48

اشتعال انگیز تقریر کا الزام، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اشتعال انگیز تقریر کا الزام، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ لاہور کے داتا دربار پولیس اسٹیشن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف درج مقدمہ شہری خورشید کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں سیون اے ٹی اے،121پی پی اے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری تقاریر کے ذریعے اپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں اور کارکنوں کو اشتعال دلا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست آئی جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو تشدد اور انارکی کے لئے اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کو کہا تھا کہ یوم شہدا کے دن امن کی چوڑیاں پہن کر نہ آئیں بلکہ جو پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے کارکن جتھے کی صورت میں اس کے گھر میں گھس جائیں۔
خبر کا کوڈ : 403412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش