0
Wednesday 6 Aug 2014 21:17

بلوچستان میں حکومت کی تشکیل کا خفیہ معاہدہ منظر عام پر آگیا

بلوچستان میں حکومت کی تشکیل کا خفیہ معاہدہ منظر عام پر آگیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا۔ جس کے تحت 5 سالہ دور میں اڑھائی سال ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیراعلٰی بلوچستان ہوں گے، جبکہ اڑھائی سال مسلم لیگ (ن) کے ثناءاللہ زہری وزیراعلٰی ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایک سال مکمل کر لیا ہے، جبکہ ابھی انکا ڈیڑھ سال باقی ہے۔ یہ معاہدہ گذشتہ سال مری میں ہوا تھا۔ جس کا مقصد بلوچستان حکومت کی تشکیل میں ڈیڈلاک کو ختم کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ایم او یو پر محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو اور ثناءاللہ زہری نے اپنی اپنی جماعت کی طرف سے دستخط کئے تھے، جبکہ چوہدری نثار، نواز شریف، شہباز شریف، عبدالقادر بلوچ اور ڈاکٹر عبدالمالک نے معاہدے کی نگرانی کی۔ ڈیل کے مطابق بلوچستان کے گورنر کی نامزدگی پختون خوا ملی عوامی پارٹی کریگی۔ جو محمود خان کے بھائی محمد خان اچکزئی بنائے گئے۔ معاہدے کے تحت اسپیکر اور سینیئر وزیر مسلم لیگ (ن) کے ہوں گے۔ حکمران جماعت این پی کے ایک سینیئر لیڈر نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 403413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش