0
Wednesday 6 Aug 2014 22:47

پاراچنار، ھنگو جرگہ دھرنا ختم کرانے میں ناکام

پاراچنار، ھنگو جرگہ دھرنا ختم کرانے میں ناکام

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جامع مسجد سے وابستہ اقوام کا احتجاجی دھرنا آج نویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاج ختم کرانے اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل ڈھونڈھنے کی غرض سے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے حکم پر تشکیل دیا جانے والا جرگہ، جو سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سید ابن علی اور علامہ حمید حسین امامی سمیت متعدد دیگر اراکین پر مشتمل تھا، آج سہ پہر تین بجے کے قریب پاراچنار پہنچ کر کسی بھی تاخیر کے بغیر سیدھا نظر بندی چوک گیا۔ جہاں مذکورہ جرگے کا فیصلہ سننے کے لئے ہزاروں افراد پہلے ہی سے منتظر تھے۔

جرگہ کے سربراہ سید ابن علی نے دھرنے سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مطالبات آپ کا جمہوری حق ہیں، آپ کے تمام مطالبات کو پورا کرانے میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مرکزی جامع مسجد کے منجمد اکاونٹ کھول دیے جائیں گے، قید شدہ عمائدین کو رہا کیا جائے گا، یہ بلکہ آپ کے دیگر تمام مطالبات کو پورا کرانے کے لئے ہم آپ کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں، تاہم بعض معاملات کا حل دھرنے اور احتجاج کے ذریعے نہیں، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، ہم جرگہ ممبران آپکے ساتھ ملکر ان تمام حل طلب امور کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس پر مظاہرین نے فورا نعرہ بازی شروع کی۔ اور لبیک لبیک۔۔۔۔۔۔ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنا پرانا موقف دھرایا کہ جب تک علاقہ بدر شدہ افراد سے پابندی نہیں ہٹائی جاتی، ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ جس کے بعد جرگہ مایوس ہوکر  پی اے ہاوس کی جانب روانہ ہوگیا۔

خبر کا کوڈ : 403426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش