0
Thursday 7 Aug 2014 00:09

اسکردو میں پٹرول کاشدید بحران، گاڑیاں بند مسافر پریشان

اسکردو میں پٹرول کاشدید بحران، گاڑیاں بند مسافر پریشان
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ تمام پمپوں پر پٹرول ختم اکثر گاڑیوں میں دوران سفر پٹرول ختم ہونے سے مسافر پریشان ہے۔ صرف ایک پمپ پر پٹرول دستیاب ہونے سے رش بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دواران پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول سٹاک کرنے کا بندوبست نہ کرنے کے باعث تمام پمپوں پر پٹرول ختم ہو گیا ہے جس کے باعث بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو شہر میں موجود صرف دو پمپوں کو بالترتیب پانچ ہزار اور بارہ ہزار لیٹر پٹرول ملا تھا جو ایک ہی دن میں ختم ہو گیا۔ منگل کو دن بھر لوگ پٹرول کے لئے دربدر پھرتے رہے جس پٹرول پمپ سے پٹرول مل رہا تھا وہاں رش اتنا بڑھ گیا کہ پمپ مالک نے امن امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس طلب کی اور لائنوں میں لوگوں کو پٹرول دیا گیا۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود رش زیادہ ہونے کے باعث باری سے پٹرول فراہم کرنے میں پولیس بھی ناکام رہی اور بارہ ہزار لیٹر شام پانچ بجے تک ختم ہو گیا۔ پمپ کے ملازم نے کہا کہ روزانہ تیس سے پینتس سو لیٹر پٹرول فروخت ہوتا تھا لیکن آج توقع کے برخلاف فروخت ہوا ہے اور دو سے تین دن کا کوٹہ ایک ہی روز میں ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تو پٹرول مطلوبہ مقدار میں نہیں مل رہا اور ساتھ ساتھ تمام پمپوں کو ایک ساتھ دستیاب نہیں ہو رہا جس کے باعث ایک ہی پمپ پر رش بڑھ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش