QR CodeQR Code

انقلاب کی حمایت کی سزا، پولیس نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ کا محاصرہ کر لیا

7 Aug 2014 21:20

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ہمارے کارکنوں اور علاقہ مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں انقلاب کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت کرنے پر پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور مسلم ٹاؤن سالک سٹریٹ میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اولڈ مسلم ٹاؤن کے علاقہ سالک سٹریٹ میں واقع مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ کا پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا ہے۔ سالک سٹریٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جس کے باعث سالک سٹریٹ اور نواحی گلیوں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ہمارے کارکنوں اور علاقہ مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں انقلاب کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت کرتے رہیں گے اس کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو پورے ملک کو کربلا بنا دیں گے اور کسی یزید کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فی الفور محاصرہ ختم کرئے بصورت دیگر صورت حال کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 403597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403597/انقلاب-کی-حمایت-سزا-پولیس-نے-ایم-ڈبلیو-کے-صوبائی-سیکرٹریٹ-کا-محاصرہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org