QR CodeQR Code

حکومت نے کپتان کے 2مطالبات مان لئے،سراج الحق اور نواز شریف میں کل پھر ملاقات ہو گی

7 Aug 2014 21:38

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز کی ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 4 مطالبات پیش کر دئیے تھے اور آج نواز شریف نے ان مطالبات کو ماننے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے” متنازع حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق، دھاندلی کے لئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کے مطالبات پورے کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے اور نواز شریف نے اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سے کل ایک اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز کی ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 4 مطالبات پیش کر دئیے تھے اور آج نواز شریف نے ان مطالبات کو ماننے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کرنے کے لئے کل امیر جماعت اسلامی سے ایک اور ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سراج الحق نے بتایا کہ چوہدری نثار اور خواجہ سعد رفیق نے ان سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی طرف سے آمادگی کے اظہار اور ملاقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 403601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403601/حکومت-نے-کپتان-کے-2مطالبات-مان-لئے-سراج-الحق-اور-نواز-شریف-میں-کل-پھر-ملاقات-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org