0
Thursday 7 Aug 2014 22:31

محمد خان اچکزئی کو افغانستان ملی استقلال کی تقاریب میں شرکت کی دعوت

محمد خان اچکزئی کو افغانستان ملی استقلال کی تقاریب میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے افغانستان کے قونصل جنرل وحیدﷲ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں افغان طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے افغان قونصل جنرل کو افغان طلباء اور مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ دریں اثناء افغان قونصل جنرل وحیدﷲ گورنر بلوچستان کو 19 اگست کو افغانستان کے دن ملی استقلال کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 403609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش