0
Thursday 7 Aug 2014 22:32

چمن میں بم دھماکے سے 3 پولیس اہلکار اور 11 عام شہری زخمی

چمن میں بم دھماکے سے 3 پولیس اہلکار اور 11 عام شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے پاک افغان شاہراہ پر واقع شہر کے اہم تجارتی مرکز مال روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے ایک موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جیسے ہی پولیس موبائل سامنے سے گزری، اچانک ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک خاتون سمیت 11 عام شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن لایا گیا۔ زخمیوں میں پولیس سپاہی امیر احمد، عصمت اللہ، محمد رسول، مسماۃ (ح) شامل تھے۔ ہسپتال ذرائع نے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی۔ دھماکہ سے شاہراہ پر واقع کاروباری مراکز کی 5 دکانیں، گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئے۔ مال روڈ پاک افغان بارڈر، باب دوستی سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ دھماکہ میں تقریبا چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واقع کے فوراََ بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا اور پاک افغان شاہراہ پر ہرقسم آمدورفت بند کر دی گئی۔ زور دار دھماکہ سے نہ صرف سرحدی شہر چمن لرز اٹھا بلکہ افغانستان کے دور دراز علاقوں میں بھی اس کی آواز سنائی دی۔
خبر کا کوڈ : 403613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش